جمعه,  10 جولائی 2026ء
قومی شناختی کارڈ بلاکیج، لاہورہائیکورٹ سے فیملی کورٹ کا حکم کالعدم قرار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ کی جانب سے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کسی بھی شہری کی شناخت ثابت کرتی ہے شہری سے حق نہیں چھینا جاسکتا،قومی شناختی کارڈ فیملی کورٹ کی جانب سے بلاک نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور ہائیکورٹ سیشن کورٹ اور فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتی ہے،شہری ناصر علی رانجھا نے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

میاں محمود نے 9 مئی مقدمے میں سزا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات موجود ہیں ،جسٹس مزمل اختر شبیر نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار کی اہلیہ نے نان و نفقہ کیس میں ڈگری پر عملدرآمد کروانے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ماتحت عدالتوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے فیصلے کو سیشن کورٹ گجرات چیلنج کیا،درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سیشن کورٹ گجرات نے درخواست کو خارج کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق جب فیملی کورٹ نے طلب کیا تو اس وقت پاکستان میں موجود نہیں تھا۔

مزید خبریں