ڈیلس(روشن پاکستان نیوز) فیفا ورلڈ کپ2026 کے پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے پرتگال کو 1-0 سے شکست دے دی جس کے بعد فاتح ٹیم کواٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
اسپین فیفا ورلڈکپ 2026 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال کو ایک گول سے ہرا کر کواٹر فائنل میں پہنچ گیا مخالف ٹیم ایک گول بھی نہ کرسکی، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بد قسمتی سے اس بار بھی اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار نہ بناسکے۔
ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول میکائیل میرینو نے انجری ٹائم میں اسکور کیا، پرتگال کے کھلاڑیوں نے کئی بار مخالف گول پوسٹ پر حملے کیے لیکن کامیابی ان کا مقدر نہ بن سکی۔
غیر ملکی خواتین سے اغوا اور زیادتی کیس میں پیشرفت، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا
اس میچ کی فتح کے بعد اسپین نے پرتگال کو ٹورنامنٹ سے باہر کرکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور اس کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا، کوارٹر فائنل کے اہم میچ میں اسپین کا مقابلہ بیلجیئم یا امریکا سے ہوگا۔











