اتوار,  05 جولائی 2026ء
بابر اعظم کے سر ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کا تاج سج گیا

لاہور (روشن پاکستان نیوز): پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے سر ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کا تاج سجاتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ عاقب جاوید نے ممبران مصباح الحق اور اسد شفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

بابر اعظم دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے اس کے ساتھ ہی دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کیا۔

بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ

واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم کے تمام فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا۔

تاہم ڈھائی سال کے دوران شان مسعود کی بطور قیادت کارکردگی بدترین رہی اور ان کی قیادت میں 16 میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بنگلہ دیش سے ہوم اور اوے دونوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت بھی شامل ہے۔

مزید خبریں