جہلم(روشن پاکستان نیوز) وزیرِ مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی نے عوامی مسائل کے براہِ راست حل کے لیے ضلع کونسل ہال جہلم میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں 400 سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل پیش کیے۔
کھلی کچہری تین گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیرِ مملکت نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ اداروں کو مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
سرگودھا روڈ پر ماں نے تین بچیوں سمیت دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہر ماہ جہلم میں کھلی کچہری منعقد کی جائے گی، جبکہ دینہ اور سوہاوہ میں بھی عوامی مسائل سننے کے لیے ایسی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز عوامی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، جبکہ ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ شکایات کے بروقت ازالے کے نظام کو بھی مؤثر بنایا جا رہا ہے۔











