جمعه,  03 جولائی 2026ء
فیفا ورلڈ کپ: رونالڈو کی پُرتگال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، کروشیا باہر

ٹورنٹو (روشن پاکستان نیوز) فیفا ورلڈ کپ راؤنڈ آف 32 میں رونالڈو کی ٹیم پُرتگال نے کروشیا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 32 میں سپر اسٹار رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے سنسنی خیز اور انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ کروشیا کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز اور ڈرامائی انداز میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں پرتگال حاوی رہا تاہم کئی بار کوششوں کے باوجود کوئی گول نہ کر سکا اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرا ہاف شروع ہوا تو میچ میں سنسنی خیزی بھی شروع ہوئی اور پہلے ہاف کے برعکس کروشیا کے کھلاڑیوں میں جوش بھر گیا اور انہوں نے جارحانہ انداز سے کھیل پیش کرتے ہوئے 53 ویں منٹ میں اپنا اور میچ کا پہلا گول کر دیا۔

تاہم پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے 60 ویں منٹ میں گول کر کے حساب چُکتا کرنے کی کوشش کی، لیکن ریفری نے آف سائیڈ قرار دے کر ان کے ارمان ٹھنڈے کر دیے۔

پرتگال کو مقابلہ برابر کرنے کے مزید 8 منٹ تگ و دو کرنی پڑی اور میچ کے 68 ویں پنالٹی پر فٹبال کو کرسٹیانو رونلڈو نے کامیابی سے جال میں پہچا کر مقابلہ برابر کر دیا۔ یہ اسٹار کھلاڑی کا ورلڈ کپ ناک آؤٹ مقابلوں میں پہلا گول بھی تھا۔

ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا، گولڈن بوٹ کیلیے میسی سے مقابلہ

اس کے بعد کروشیا نے برتری حاصل کر کے میچ جیتنے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کر دیں اور بالآخر 80 ویں منٹ میں گول کر دیا مگر بدقسمتی سے ان کا کھلاڑی آف سائیڈ قرار دیا گیا۔

میچ اپنے مقررہ وقت اختتام پر دو، دو گول سے برابر تھا، جس کے باعث فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جب 94 ویں منٹ میں پرتگال کے ریموس نے شاندار ہیڈ کے ذریعہ گول کر کے پرتگال کو دو ایک کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔

اس موقع پر میچ کا ڈرامائی موڑ شروع ہوا انجری ٹائم کے آخری لمحات میں کروشیا کی ایک موو پر گیند پرتگال کے کھلاڑی کی غلطی سے ان ہی کے جال میں پہنچ گئی اور گول ہو گیا۔

کروشین کیمپ میں جشن جب کہ پرتگالی کھلاڑیوں پر مایوسی چھا گئی۔ بینچ پر بیٹھے کپتان رونالڈو کے چہرے پر بھی مایوسی عیاں تھی۔

تاہم اس موقع پر ریفری نے آف سائیڈ کا امکان ہونے کے پیش نظر پھر وی اے آر کا سہارا لیا۔ ری پلے دیکھنے والے ریفری جب پلٹے، تو سب کھلاڑی اور اسٹیڈیم میں بٹھے فیصلے کے منتظر تھے۔

ریفری نے آف سائیڈ کا فیصلہ سناتے ہوئے کروشیا کا گول مسترد کر دیا تو پرتگالی کیمپ میں جشن شروع ہو گیا۔ کروشیا کے کھلاڑیوں نے ریفری سے بحث مگر نتیجہ اپنے حق میں تبدیل نہ کرا سکے، جس کے بعد پرتگال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

دوسری جانب ریفری کے فیصلے کے خلاف کروشیا کے حامی تماشائی بھی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے میدان پر پانی کی خالی بوتلیں پھینک کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

پرتگال اب پری کوارٹر فائنل میں 6 جولائی کو ڈیلاس کے میدان میں اسپین سے ٹکرائے گی۔

مزید خبریں