واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز): فیفا ورلڈ کپ میں میچ سے قبل مصری ٹیم نے سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص پڑھی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 جاری ہے، جس میں 14 مسلم ممالک کی ٹیموں کے علاوہ غیر اسلامی ممالک کی ٹیموں میں متعدد مسلمان کھلاڑی شامل ہیں۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلنے کے میدان میں اترنے سے قبل مصری ٹیم کے کھلاڑیوں نے سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص کی تلاوت کرنے کے بعد اجتماعی دعا کی۔
یہ روح پرور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے ارکان نہایت عقیدت اور خشوع کے ساتھ قرآن مجید کی سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص کی تلاوت کرتے اور اللہ تعالیٰ سے کامیابی کے لیے دعا مانگتے نظر آ رہے ہیں۔
فیفا ورلڈکپ 2026: رونالڈو کا جادو نہ چلا، پرتگال اور کانگو کا میچ 1-1 گول سے برابر
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے مصری کھلاڑیوں کے اس اقدام کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میدان میں اترنے سے پہلے اللہ پر بھروسہ اور دعا کرنا ایک مثبت پیغام ہے جو دنیا بھر کے مداحوں کے دل جیت رہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل یورپی ملک اسپین کے نوجوان مسلم کھلاڑی لامین یمال کی سعودی عرب کے خلاف گول کر کے میدان میں سجدہ شکر ادا کیا تھا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔











