شیزا فاطمہ کے گھر پر بھی ٹاور لگنا چاہیے، نہ لگانے دیں تو جرمانہ کیا جائے: سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے ٹاورز کی تنصیب سے متعلق جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹاورز عوامی مفاد کے لیے ضروری ہیں تو ان کی تنصیب کا عمل سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔

اپنے بیان میں سحر کامران کا کہنا تھا کہ “میں سمجھتی ہوں کہ سب سے پہلے ٹاور شیزا فاطمہ کے گھر پر لگنا چاہیے، اور اگر وہ اسے لگانے کی اجازت نہ دیں تو ان پر بھی پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ویسے بھی ان کے لیے جرمانہ ادا کرنا مشکل نہیں ہوگا۔”

ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالات، عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے: سحر کامران

مزید خبریں