شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے امن معاہدے پر دستخط ہوئے، سعودی ولی عہد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی گفتگو میں دو طرفہ امور، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایران، امریکا امن معاہدے طے پانے پر مابرکباد پیش کی ہے۔ شہزاد محمد بن سلمان نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے امن معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی بھرپور حمایت سے ہی ایران، امریکا امن معاہدہ طے پایا ہے۔

میرے اختیارات کی کوئی حد نہیں، ایران جنگ میں یہ سبق سیکھا: ٹرمپ

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں باقی مسائل بات چیت، سفارت کاری سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور خادم حرمین شریفین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید خبریں