پنجاب بھر میں 24 گھنٹے میں 1341 ٹریفک حادثات، 17 جانیں ضائع

لاہور(روشن پاکستان نیوز) :ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں پیش آنے والے 1341 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔

ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات میں 17 افراد جاں بحق جب کہ 1594 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 1246 مرد اور 348 خواتین شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق 717 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 268 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جب کہ ملتان میں 100 اور فیصل آباد میں 69 حادثات پیش آئے۔

پنجاب بجٹ 2026-27: تنخواہوں میں اضافہ

ریسکیو 1122 کے مطابق ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی اکثریت موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل تھی۔

عوام کے لیے اہم پیغام:

ایسے حادثات سے بچاؤ ممکن ہے اگر ہم درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:

  • مقررہ حدِ رفتار کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
  • یوٹرن یا کسی بھی موڑ پر گاڑی چلاتے وقت مکمل احتیاط اور اطراف کا بہ غور جائزہ لیں۔
  • زیادہ رفتار سے گریز کریں کیوں کہ یہ نہ صرف حادثے کا سبب بنتی ہے بلکہ اس کی شدت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
  • دورانِ ڈرائیونگ مکمل توجہ سڑک پر رکھیں اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے بچیں۔
  • یاد رکھیں، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ احتیاط اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر کے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں