لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کا پانچ ہزار نوسو تین ارب چھیالیس کروڑ کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔
مالی سال 2026-27 کے لیے پیش کردہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سات جب کہ پینشن میں ساڑھے تین فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
تعلیم کیلئے ساڑھے سات سو ارب جب کہ صحت کے شعبے کیلئے پانچ سو ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
بجٹ مسترد، جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان
کسانوں اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیےکاٹن فیس مکمل طورپرختم کرنے کی تجویز ہے۔ ترقیاتی اخراجات کی مد میں چھہترارب روپےکی رقم تجویز کی گئی ہے۔
وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ مختلف محکموں میں رائٹ سائزنگ کےتحت ایک لاکھ سے زائد خالی اورغیرضروری آسامیاں ختم کی گئیں جس سے خزانے پربوجھ کم ہوا دولاکھ نئی ملازمتیں دی گئیں۔











