مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران نے دستخط کر دیئے: امریکی نائب صدر

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران نے دستخط کر دیئے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کر دی۔

نجی وی چینل کے مطابق امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے۔ امریکی نائب صدر نے بتایا کہ ایران کی طرف سے ایرانی پارلیمانی سپیکر باقر قالیباف نے دستخط کیے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو تعمیرات کی مد میں 300 ارب ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں، یہ تعمیراتی فنڈ خلیجی اتحادی ممالک کی جانب سے دیا جائے گا۔

ایران سے مذاکرات، ٹرمپ نے پیوٹن کو اہم یقین دہانی کروا دی

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرے تو اس فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایران کو 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنا معاہدے کے مسودے میں شامل نہیں۔

مزید خبریں