جمعرات,  11 جون 2026ء
مغلپورہ پولیس کی کارروائی، اے سی آؤٹ ڈور چوری اور ڈکیتیوں میں ملوث گینگ گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) مغلپورہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اے سی آؤٹ ڈور یونٹس کی چوری اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رات کی تاریکی میں رہائشی علاقوں کا رخ کرتے اور گھروں کے باہر نصب اے سی آؤٹ ڈور یونٹس چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان، وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ اور چوری کے لیے استعمال کیے جانے والے مختلف اوزار برآمد کر لیے گئے۔

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ان سے مزید انکشافات اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مغلپورہ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں