سفیرِ پاکستان برائے سعودی عرب کی گورنر الجوف ریجن سے ملاقات

ریاض (وقار نسیم وامق) سفیرِ پاکستان برائے سعودی عرب نے سعودی عرب کے الجوف ریجن کے گورنر سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی امور کے علاوہ پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق الجوف رہجن پہنچے جہاں گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب میں قرآنی خطاطی کا شاہکار پیش، اسلامی ثقافت کے فروغ پر زور

ملاقات کے دوران گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کے کردار کو بھی سراہا۔

مزید خبریں