اسلام(روشن پاکستان نیوز) : وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو 380 روپے 78 پیسے پر برقرار ہے۔
گزشتہ ہفتے یعنی 29 مئی 2026 کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، قوم سے وعدہ کیا تھا جیسے ہی گنجائش پیدا ہوگی ریلیف دیا جائے گا.
شہباز شریف نے کہا تھا کہ پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کیلیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کو فیول پر سبسڈی دی ہے، حکومتی ریلیف اس وقت دیا گیا جب دیگر ممالک میں پیٹرول کیلئے قطاریں لگی تھیں۔











