بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک

مستونگ(روشن پاکستان نیوز) پاک فوج نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران 17 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ کے علاقوں میں کی گئیں، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، جو مختلف دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

اب اسرائیل کا کوئی فوجی دستہ بیروت نہیں جائے گا، ٹرمپ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، جبکہ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی قبضے میں لے لی گئیں، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے “عزمِ استحکام” کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

مزید خبریں