امریکا کے ساتھ بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ جاری، قبل از وقت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے، عباس عراقچی

تہران (روشن پاکستان نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں کسی بھی فریق کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے،یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کسی حتمی نتیجے تک پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو کچھ بتایا جا رہا ہے وہ محض قیاس آرائیوں کے سوا کچھ نہیں، ایسی خبروں کو کوئی اہمیت نہیں دی جا سکتی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ پہلے کی طرح انہیں اسٹیو وٹکوف کے براہ راست پیغامات موصول ہوتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔

 آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے اجازت نہ لینے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے ، ایرانی فوج

انہوں نے کہا کہ ایران میں کسی بھی فریق کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، عباس عراقچی نے کہا کہ تمام پیغامات وزارت خارجہ کے ذریعے بھیجے یا وصول کیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں