ہنگو (روشن پاکستان نیوز): کوٹکی میں تالاب میں نہاتے ہوئے پانچ بچے ڈوب گئے ایک کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہنگو کے علاقے کوٹکی میں پیش آیا جہاں شدید گرمی سے ستائے پانچ بچے پانی کے تالاب میں نہا رہے تھے۔
بچے توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث پانی میں ڈوب گئے۔ اطلاع پر ریسکیو حکام وہاں پہنچے اور تلاش کے بعد ایک بچے کو زندہ جب کہ چار لاشیں نکال لی گئیں۔
ہنگو: آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او سمیت 3 پولیس افسران زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں پانچ سے 8 سال کے درمیان ہیں اور ان میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔
ڈوبنے والے پانچوں بچے افغان مہاجرین ہیں۔











