اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پاکستان کی بڑھتی آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں بشریٰ انصاری ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان کی جانب سے کچھ سنجیدہ تو کچھ مزاحیہ گفتگو کی گئی۔
اسی دوران میزبان کی جانب سے پاکستان کی آبادی پر بھی بات چیت کی گئی جس پر اداکارہ نے کہا کہ میرا تو مسئلہ ہی یہ ہے کہ میں آبادی پر بہت زیادہ بولتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ آبادی پر رحم کرے۔
امریکا ایران متوقع ڈیل، پاکستان اسٹاک میں رواں ہفتے کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے دور میں آبادی کم کرنے کیلئے ‘وقفہ دو’ جیسے بورڈ لگے ہوتے تھے لیکن اب وہ ہٹا دیے گئے ہیں۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں رزق کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہے لیکن اللہ نے انسان کو عقل بھی دی ہے، اپنے ملک کو اپنے بچوں کو مشکل میں ڈالنا، کسی کے 5،6 اور کسی کے 9 بچے ہیں، بچے دنیا میں آکر پریشان ہوں گے، جو پہلے بیٹھے ہیں انہیں ہی پورا نہیں پڑ رہا۔











