اتوار,  24 مئی 2026ء
وزیر اعظم کا دورہ چین، پاکستان اور علی بابا گروپ کے درمیان اہم معاہدے طے پا گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): پاکستان اور علی بابا گروپ کے سرکاری و نجی شعبے کے اداروں کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ دستخط وزیر اعظم شہباز شریف کے ہانگژو میں علی بابا گروپ کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیے گئے۔ ان معاہدوں کا مقصد علی بابا گروپ کے اشتراک سے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی اور تکنیکی ترقی کو تیز کرنا ہے۔

وزیراعظم کی خصوصی کاوش پر چیئرمین جو سائی نے حکومتِ پاکستان اور علی بابا گروپ کے درمیان ایک جامع اسٹریٹجک فریم ورک معاہدے پر اتفاق کیا۔ یہ فریم ورک مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ سلوشنز، ڈیجیٹل تجارت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کے فروغ، فِن ٹیک اور صحت کے شعبے میں جدت پر مبنی اقدامات کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دے گا۔

اوورسیزپاکستانیوں کیلئے انقلابی اقدام، بڑی مشکل آسان ہوگئی

ملاقات کے دوران جو سائی نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، مصنوعی ذہانت، فِن ٹیک اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں وسیع صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس معاہدے کو پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

مزید خبریں