اتوار,  24 مئی 2026ء
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، حملہ آور ہلاک

واشنگٹٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا، جہاں سیکرٹ سروس اہلکاروں اور ایک مسلح شخص کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

امریکی حکام کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا، جب ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے قریب 17th اسٹریٹ اور پنسلوانیا ایونیو کے مقام پر اپنے بیگ سے اسلحہ نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔

سیکرٹ سروس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حملہ آور شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تھانہ نولکھا لاہور میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل زخمی، ساتھی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ ناصیر بیسٹ کے نام سے ہوئی ہے، جو پہلے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں رہا تھا اور ذہنی مسائل کا شکار بتایا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بھی زخمی ہوا، تاہم کسی سیکرٹ سروس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے، لیکن حکام کے مطابق صدر محفوظ رہے اور سیکیورٹی آپریشن متاثر نہیں ہوا۔

صدر ٹرمپ نے سیکرٹ سروس اہلکاروں کی فوری اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ظاہر کرتے ہیں۔

فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس میں موجود صحافیوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں