ایران فوری فیصلہ کرے ورنہ ان کے پاس کچھ نہیں بچےگا‘ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کےلیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ ایران کو فوری قدم اٹھانا ہو گا ورنہ ان کے پاس کچھ نہیں بچےگا، وقت بہت قیمتی ہے!

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے تازہ ترین امن تجویز میں ‘کوئی رعایت نہیں دی’۔

ایران کی مہر خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ واشنگٹن جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے لیے ایران کے مجوزہ ایجنڈے پر اپنے تازہ ردعمل میں کوئی ٹھوس رعایت دینے میں ناکام رہا۔

ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے، حج آپریشن آخری مرحلے میں داخل

ایجنسی نے کہا کہ امریکا، کوئی ٹھوس رعایت نہیں دے رہا ہے، وہ رعایتیں حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے دوران حاصل کرنے میں ناکام رہا، جو مذاکرات میں تعطل کا باعث بنے گا۔

مزید خبریں