دہلی اورکابل میں کوئی فرق نہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع  خواجہ آصف  نے کہا ہےکہ  افغانستان  ہندوتوا  کی  پراکسی بنا ہوا ہے، دہلی  اور کابل میں کوئی فرق  نہیں ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے دہشت گردی کا سدباب ہو ، لیکن اگر افغانستان تیار نہیں تو جو بھارت کے ساتھ ہوا وہی کابل کے ساتھ ہوگا۔

اریانا افغان ایئرلائنز کی کابل، اسلام آباد روٹ پر تیسری ہفتہ وار پرواز کا اعلان

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  اس وقت  مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر ایک ہی دشمن ہے، کابل پاکستان کو دہشت گردی روکنےکی یقین دہانی نہیں کرا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ  تین ملکوں کے ساتھ مل کر ان کو  سمجھانے کی بہت کوشش کی۔ قطر، سعودی عرب اور ترکیے نے بھی مذاکرات میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

مزید خبریں