اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان قبائل موومنٹ پارٹی و دفاعِ پاکستان کونسل کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق” کے عنوان سے اسلام اباد میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد قومی یکجہتی، ملکی دفاع، قبائلی عوام کے مسائل اور موجودہ قومی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔ مھمان خصوصی سنیٹر منظور خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری جنرل بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کھا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص۔ ھم پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر حفظہ اللہ اور پاکستان کی بھترین سفارتکاری پر خراج تحسین پیش کرتے ہے۔
پاکستان قبایل موومنٹ مرکزی سیکرٹری جنرل مولانااسداللہ حقانی نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور قومی خودمختاری کے لیے تمام طبقات کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے قربانیاں دی ہیں، اور معرکہ حق بنیان مرصوص اس کی واضح مثال ھے۔ھم پاک فوج اور اس کی قیادت کو سلام عقیدت پیش کرتے ھے۔ جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور باہمی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر مرکزی قیادت PQM محمد نظیر جمال کوچی ، حبیب اللہ خان، مطیع اللہ اور عبدالرحمان رحیمی ۔ ملک حاجی محموداللہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر یکجہتی، عوامی شعور اور مضبوط قیادت ناگزیر ہے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے دفاع، امن اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا، جبکہ قبائلی علاقوں کی ترقی، نوجوانوں کے مسائل کے حل اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔











