راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت اڈیالہ جیل اور دیگر حساس تنصیبات کے اطراف ہر قسم کے جلسے، جلوس، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ 5 مئی سے 19 مئی 2026 تک برقرار رہے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











