اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی جانب سے پبلک سیکرٹریٹ خداداد ہائیٹس پر معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد، آپریشن بنیان المرصوص” کی کامیابیوں، قربانیوں اور عزم و استقلال پر افواج پاک کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا ،تقریب میںکیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ “بنیان المرصوص” ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ جب قوم ایک مضبوط دیوار کی مانند متحد ہو جائے تو کوئی طاقت اس کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی،ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی محنت، خدمات اور قربانیوں سے اس مشن کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا،خصوصاً اُن خاندانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کی قربانی دے کر قوم اور ملک کے لیے مثال قائم کی،آج کا دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ترقی، امن اور استحکام کے لیے مسلسل جدوجہد ضروری ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں، اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط، محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد رکھیں،تقریب سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے علاوہ ریٹائرڈ ائر کموڈور عزیز الرحمن ، حاجی گلفراز خان ، رانا خالد خلیق اور دیگر معززین نے بھی خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ یہ دن صرف ایک آپریشن کی تکمیل کا دن نہیں بلکہ اتحاد، نظم و ضبط، قربانی اور قومی ذمہ داری کے احساس کی علامت ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا، لیکن ثابت قدمی، باہمی تعاون اور مضبوط ارادوں کے ساتھ ہر مشکل کا مقابلہ کیا، تقریب کےآخر میںکیک کاٹا گیا اورمٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔











