حافظ آباد (شوکت علی وٹو)حافظ آباد میں پولیس مقابلے، تھانہ کالیکی منڈی اور تھانہ کسوکی کے علاقوں میں دو پولیس مقابلے، 7 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
پہلا پولیس مقابلہ تھانہ کالیکی منڈی کی حدود کالیکی موڑ جبکہ دوسرا مقابلہ تھانہ کسوکی کی حدود مینڈر جوریاں کے قریب پیش آیا۔
پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسلح ملزمان ڈکیتی کی نیت سے موجود ہیں، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس اہلکاروں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں محفوظ بنائیں اور حق حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔
رشید آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک، 4 فرار
فائرنگ رکنے کے بعد دورانِ سرچ آپریشن دونوں مقابلوں میں مجموعی طور پر 7 ملزمان زخمی حالت میں پائے گئے۔
ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور واردات کیلئے استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد
زخمی ملزمان کو گرفتار کر کے ابتدائی طبی امداد کیلئے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔
گرفتار ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔











