راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے 5گنا بڑے دشمن کو مکمل شکست سے دوچار کیا،معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ، معرکہ حق میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا اللہ کے فضل اور رحمت سے مسلح افواج قوم کی امنگوں پر پورا اتری ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کو ایک سال گزرنے کے باوجود کئی اہم سوالات آج بھی عالمی برادری، پاکستانی عوام اور خود بھارتی عوام کے سامنے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے فوراً بعد چند ہی منٹوں میں ایف آئی آر درج کر کے یہ دعویٰ کر دیا گیا کہ حملہ آور باہر سے آئے تھے، حالانکہ آج تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں لایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنگ میں جو ہوا وہ بھارت میں بھی بچہ بچہ جانتا ہے،افواج پاکستان قوم کی توقعات پر ہمیشہ پوری اتری ہے، ہم نے ایک سال پہلے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے،بھارت بتائے کس دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا؟
انہوں نے کہا کہ بھارت کی پروفیشنل ملٹری تھی، سیاست زدہ ہوگئی، بھارت کا پاکستان پر دہشت گردی کے الزام کا ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے جھوٹا بیانیہ بنا رہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے،کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے،کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے حوالے سے بھارت آج تک ثبوت سامنے نہ لاسکا، خطے میں امن کیلئے سب سے زیادہ کوششیں پاکستان کررہا ہے،بھارتی میڈیا کو ایک ہی پیغام ہے کہ سچ بولنا سیکھیں،بھارت کے بیانات سے لگتا ہے وہ سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ ہیں۔
گلگت بلتستان میں فوج کی تعیناتی کی مدت میں 14 جون تک توسیع کی منظوری
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا ، ہمارے عزم میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے،ہم اُس وقت بھی تیار تھے، ہم آج بھی تیار ہیں،عسکری و سیاسی قیادت اور عوام متحد ہے،دو نیوکلیئر ریاستوں کے درمیان جنگ پاگل پن ہے،دو جوہری طاقتوں میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔











