اتوار,  10 مئی 2026ء
گلگت بلتستان میں فوج کی تعیناتی کی مدت میں 14 جون تک توسیع کی منظوری

گلگت(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج کی تعیناتی میں توسیع کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی مدت میں 14 جون 2026 تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔وفاقی حکومت نےآئین کےآرٹیکل 245 کےتحت فوج کو تعینات کیا۔

دنیا بھر کی فوج مل کر بھی ایران سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھین سکتی، ترجمان ایرانی سیکیورٹی کونسل

قبل ازیں وفاقی حکومت نےاس سال مارچ میں گلگت بلتستان میں فوج تعینات کی تھی،وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان کے3اضلاع میں فوج تعینات کی تھی،گلگت، سکردواورشگرکےاضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کی گئی،مطلوبہ تعداد میں پاک فوج اورسول آرمڈفورسزتعینات کرنےکی منظوری لی گئی تھی۔

مزید خبریں