غازی آباد(روشن پاکستان نیوز) غازی آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو چیک کرنے والے دو جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد اور اے ایس آئی صداقت علی نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ تاجپورہ اسکیم کے قریب کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان عمار اور زین خود کو سی سی ڈی کے اہلکار ظاہر کر کے راہگیروں اور شہریوں کو چیک کر رہے تھے۔ موقع پر موجود پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے کر شناخت طلب کی، تاہم وہ پولیس کو زیادہ دیر تک گمراہ نہ کر سکے۔
قصور: ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ، دو سگے بھائی گرفتار
کارروائی کے دوران ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔











