پیر,  27 اپریل 2026ء
پاک فوج لورز کی امن کے لیے دعائیہ تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پاک فوج لورز کے زیر اہتمام عالمی امن اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی اور جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا گیا۔ صوبائی صدر نصراللہ خان نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان نے ذمہ دارانہ سفارتی کردار ادا کیا اور یہ اقدامات خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افواج کی مضبوطی ملکی استحکام کی ضمانت ہے جبکہ امت مسلمہ کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین ٹی ایم اے راولپنڈی راجہ تنویر کوثر نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعصبات کے خاتمے اور یکجہتی کے ذریعے ہی ملک کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، کامیاب مذاکرات اور دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید خبریں