جمعرات,  23 اپریل 2026ء
رائیونڈ: چوکی جیابگا کی حدود میں مبینہ غنڈہ گردی، نوجوان پر تشدد کا واقعہ سامنے آگیا

رائیونڈ(روشن پاکستان نیوز) رائیونڈ)  کے علاقے چوکی جیابگا کی حدود میں مبینہ غنڈہ عناصر کی جانب سے ایک نوجوان پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر مقامی شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قصائی گروپ سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے ایک نوجوان کو زبردستی اپنے جم میں لے جا کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان کو تضحیک آمیز سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور دورانِ تشدد اسے غلیظ گالیاں بھی دی گئیں۔

الزامات کے مطابق ملزمان نے نہ صرف نوجوان کا موبائل فون توڑ دیا بلکہ اس کی چیک بک سے چیک نکال کر زبردستی دستخط بھی کروائے۔

سبزی منڈی میں افغان باشندوں کا مبینہ قبضہ پولیس اہلکاروں پر جانبداری اور منتھلی لینے کے الزامات

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نامزد افراد، جن میں غلام رسول قصائی، غلام نبی قصائی، ابرار اور نعمان جٹ شامل ہیں، علاقے میں خوف کی علامت بن چکے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب واقعے سے متعلق پولیس حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا، جبکہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید خبریں