پیر,  20 اپریل 2026ء
اسلام آباد: ایم کیو ایم اور آل پاکستان مسلم لیگ کا پوٹھوہار صوبے کے قیام سمیت مختلف امور پر اتفاق

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): ایم کیو ایم اور آل پاکستان مسلم لیگ نے ملک میں جاری امن کوششوں پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد ملک نے آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف محمود مغل سے ملاقات کی، جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطہ پوٹھوہار کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے پوٹھوہار صوبے کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پوٹھوہار کے رہائشی عرصہ دراز سے اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی، تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی میں دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان فرق کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے تاکہ مساوی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر محمد امجد نے زاہد ملک کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر زاہد ملک نے بھی ڈاکٹر امجد کی ملک و قوم کے لیے مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں