اسلام آبادد(روشن پاکستان نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو مختلف 1394 خالی آسامیوں کے لیے پاکستان بھرسے درخواستیں درکار ہیں۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے مختلف آسامیوں کے لیے نوجوانوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جو افراد پیشہ ور قانون نافذ کرنے والے ادارے میں شامل ہوں جو جرائم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور دیانت داری کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
درخواست دیںے کے خواہشمند افراد پر آن لائن www.npftas.pk پر اپلائی کرسکتے ہیں جبکہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 مئی 2026 ہے۔
العزیز انٹرنیشنل انسانی اسمگلنگ کے مرکز پر ایف آئی اے کی کارروائی 500 سے زائد پاسپورٹ برآمد
واضح رہے کہ ایف آئی اے قومی سلامتی کے تحفظ، عوامی مفادات کے تحفظ، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے، اور ہمارے معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو خطرے میں ڈالنے والے پیچیدہ جرائم کا مقابلہ کرنے کا اہم مینڈیٹ رکھتا ہے۔











