ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق روس میں مبینہ بم حملے کی سازش ناکام بنادی گئی۔
روسی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں ایک جرمن خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔
روسی سکیورٹی ایجنسی کے مطابق گرفتار جرمن خاتون کے بیگ سے دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد اور پنڈی میں میٹرو بس سروس معطل، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی عائد
روس کی سکیورٹی ایجنسی کا مزید بتانا ہے کہ گرفتارخاتون کا جنوبی روس میں سکیورٹی تنصیب کونشانہ بنانےکا منصوبہ تھا۔
تاہم جرمن خاتون کو قفقاز شہر سے حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔











