اتوار,  19 اپریل 2026ء
پاکستان نے 9 ماہ میں406 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کر لیے، درآمدات 29 فیصد بڑھ گئیں
پاکستان نے 9 ماہ میں406 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کر لیے، درآمدات 29 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نےگزشتہ 9 ماہ میں406 ارب 38کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کر لیے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے  پہلے9 ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات میں29.15 فیصد کا اضافہ ہوا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2026 میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات 14.28فیصد بڑھ گئیں جبکہ ماہانہ بنیادوں پر مارچ میں موبائل فونزکی درآمدات میں 4.26 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عازمین حج کو سعودی عرب میں مفت موبائل سم کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ

اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جولائی2025 تا مارچ 2026 میں موبائل فونزکی درآمدات 406 ارب 38کروڑ روپے رہیں۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز درآمدات 314 ارب 65کروڑ روپے تھیں، مارچ 2026 میں پاکستان نے 41 ارب 70 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمدکیے جبکہ مارچ 2025 میں پاکستان نے 36 ارب 49کروڑ روپےکے موبائل فونز درآمد کیے تھے، فروری2026میں موبائل فونزکی درآمدات کا حجم 43 ارب 56 کروڑ روپے تھا۔

مزید خبریں