اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ 4 نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں، قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا جبکہ پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔
قومی ٹیم کا کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا اور ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔
پی ایس ایل 11: بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
قومی اسکواڈ
شان مسعود (کپتان)، عبداللہ فضل،عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔











