اسلام آباد(عرفان حیدر) ملک کے مختلف شہروں میں انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
حکام کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 34.4 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق:
- کوئٹہ کی اسپنی روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس میں گوجرانوالہ بھیجے جانے والے 2 پارسلز سے گرین ٹی پیکٹس میں چھپائی گئی 17.60 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
- ہزار خوانی چوک کے قریب ایک گاڑی سے 14.400 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
- نوکدار چوک دینہ کے قریب ایک اور گاڑی سے 2.400 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جہاں سے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔
اے این ایف نے تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔











