هفته,  11 اپریل 2026ء
پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت ارضِ مقدس کی حفاظت کے لئے پاک سعودی فوجی دستہ سعودی عرب پہچ گیا

ریاض (وقار نسیم وامق) پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت ارضِ مقدس کی حفاظت کے لئے پاکستانی فوج کے دستے سعودی عرب پہنچ گئے پاک فوج کے جوان مشرقی صوبے کی کنگ عبدالعزیز ائیربیس پہنچے ہیں

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان سے فوجی جوانوں کا دستہ سعودی عرب کے مشرقی ریجن کی کنگ عبدالعزیز ائیربیس پر پہنچا ہے۔

پاکستانی دستے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں سمیت معاون طیارے بھی شامل ہیں سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاک سعودی فورسز مشترکہ دفاعی تعاون کو بڑھانے سمیت آپریشنل تیاریوں اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں