لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے شہزادے پرنس ہیری کے خلاف افریقی ایڈز خیراتی تنظیم سینٹیبالے نے لندن ہائی کورٹ میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے شہزادے پرنس ہیری کی جانب سے مقدمے کو ’بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس تنظیم کو 2006ء میں شہزادی ڈیانا کی یاد میں قائم کیا گیا تھا، مقدمے میں مارک ڈائر کو بھی شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
خیراتی تنظیم سینٹیبالے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کے ساتھی ایک منظم میڈیا مہم کے ذمے دار ہیں جس سے تنظیم کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور سوشل میڈیا پر ہراسانی میں اضافہ ہوا۔
برطانیہ میں 22 ہزار طلبہ بحران کا شکار، قرض واپسی کے احکامات سے تشویش بڑھ گئی
شہزادہ ہیری کے ترجمان کے مطابق یہ ’حیران کن‘ بات ہے کہ خیراتی فنڈز کو قانونی جنگ پر خرچ کیا جا رہا ہے، بجائے اس کے کہ انہیں ضرورت مند افراد پر خرچ کیا جائے۔
واضح رہے کہ 2025ء میں چیریٹی کمیشن نے تنظیم میں بدانتظامی کی نشاندہی کی تھی تاہم ہراسانی کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا تھا۔











