کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ناصر ولایت بٹ کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور بلوچستان کی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ناصر ولایت بٹ ان دنوں حکومتِ بلوچستان کی خصوصی دعوت پر صوبے کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی دراصل پاکستان کی مجموعی ترقی کا اہم جزو ہے، اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ناصر ولایت بٹ نے بھی بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔










