برمنگھم (روشن پاکستان نیوز) کنگ سٹینڈنگ مسجد، کیٹل روڈ پر شرپسند عناصر نے حملہ کر کے مسجد کے شیشے توڑ دیے اور دیواروں پر نفرت انگیز نعرے درج کر دیے۔ اس افسوسناک واقعے کو مقامی کمیونٹی اور مذہبی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مقامی ایم پی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے فوری طور پر واقعے پر احتجاج کیا اور کمیونٹی میں امن و ہم آہنگی قائم رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شرپسندانہ اقدامات سے معاشرتی اتحاد کو کمزور نہیں کیا جا سکتا اور کمیونٹی متحد رہ کر نفرت انگیزی کا مقابلہ کرے گی۔
مسجد انتظامیہ نے بتایا کہ شیشوں کی مرمت اور حفاظتی انتظامات کو فوری طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے اضافی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
سید انیس الحسین نقوی کی اہلیہ محترمہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں
واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے مقامی رہنما خالد احمد نے کہا، “یہ واقعہ ہمیں تقسیم نہیں کر سکتا، بلکہ ہمیں مزید مضبوط اور متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو مل کر امن اور بھائی چارے کا پیغام پھیلانا ہوگا۔”
یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ معاشرتی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے ہر سطح پر شعور اور اقدامات کی ضرورت ہے۔











