پیر,  06 اپریل 2026ء
سحر کامران کا ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید
سحر کامران کا ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی آداب کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1987 میں باربرا والٹرز کے ساتھ انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران کے تیل پر قبضے اور عالمی جنگ کی سازشوں پر کھل کر بات کی تھی، جو ان کے طویل المدتی سامراجی ذہنیت کا مظہر ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: سحر کامران کا امن، سفارت کاری اور عالمی قوانین پر زور

سحر کامران نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے جوہری معاہدہ (JCPOA) کو ختم کیا، مذاکرات کو سبوتاژ کیا، ایران کی خودمختار قیادت کو نشانہ بنایا، انفراسٹرکچر تباہ کیا، عام شہریوں بشمول بچوں کو ہلاک کیا اور علمی مراکز کو بھی نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات عالمی برادری کے لیے خطرہ ہیں، بین الاقوامی قوانین اور خودمختاری کو پامال کرتے ہیں اور عالمی امن و استحکام کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس طرح کے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید خبریں