پیر,  06 اپریل 2026ء
کیا سندھ میں لاک ڈاؤن لگنے جارہا ہے؟

کراچی (روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا مجھے حیرت ہے بغیرتصدیق کے خبریں چلا دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ “مجھے حیرت ہے کہ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں چلا دی جاتی ہیں، صوبے میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگایا جا رہا۔”

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج ان کی تاجر برادری اور ریسٹورنٹ مالکان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 برس سے حکمران ہے اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز الگ الگ تھیں، ظاہر ہے کہ ہر کسی کی بات پر من وعن عمل کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں مختلف مارکیٹیں الگ الگ اوقات میں بند نہیں کی جا سکتیں، اس حوالے سے ایک مربوط پالیسی کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تاجر برادری کی رائے لے لی ہے، اب وفاق کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کریں گے اور سندھ کی صورتحال کو دیکھ کر ہی کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔

مزید خبریں