اسلام آباد(سعد عباسی) بہارہ کہو کے علاقے میں میزان بینک کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے میاں گروپ آف چکوال کے عملے سے 44 لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دو ملزمان سی ڈی 70 موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور گن پوائنٹ پر کیشیئر اور سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر نقدی چھین لی۔ واردات میزان بینک کے قریب سڑک پر پیش آئی جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن: خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار، 13 کلو سے زائد منشیات برآمد
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد
اسلام آباد تھانہ نون کے علاقے محمدی ٹاؤن، جھنگی سیداں میں ایک خالی پلاٹ سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او اور دیگر عملہ موقع پر موجود ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔











