بدھ,  01 اپریل 2026ء
پاکستان میں بارشوں کے طاقتور سسٹم کی انٹری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے ہانچ اپریل تک بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل (سلسلے) کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج سے 4 اپریل تک صوبے کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے 30 سے زائد اضلاع اس نئے موسمیاتی سسٹم کی زد میں ہیں۔ خاص طور پر 18 اضلاع ایسے ہیں جہاں ندی نالوں اور پہاڑی سلسلوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا شدید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خضدار، قلات، سوراب، لسبیلہ، حب، کیچ اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ژوب، ہرنائی، لورالائی، زیارت اور شیرانی میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔

بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی

کوہلو، آواران، خاران اور مستونگ میں بھی تیز بارش اور سیلابی ریلوں کے امکانات موجود ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ متوقع بارشوں کے دوران تمام حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کریں، خاص طور پر ندی نالوں اور سیلابی راستوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اوربلوچستان کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے جبکہ آزادکشمیراور بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں