منگل,  31 مارچ 2026ء
ملازمین کے مسائل کو پندرہ دن کے اندرحل نہ کیا گیا تو مزدور یونین آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، چوہدری محمدیٰسین

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ اگر ملازمین کےپلاٹوں کی الاٹمنٹ،اپ گریڈیشن،عیدالاؤنس،لائن آف پروموشن کی سمریاں،ہاؤس بلڈنگ،موٹرسائیکل ایڈوانس،سینی ٹیشن،ہسپتال اور دیگر ڈائریکٹوریٹس کی نجکاری،کینسل شدہ سرکاری مکانوں کی بحالی،فائر بریگیڈ کے ملازمین کاڈسپیرٹی الاؤنس،رپوٹ ٹو ایچ آر ملازمین،ملنے والے الاؤنسز میں اضافہ اور نئے الاؤنسزکا اجراء و دیگر مسائل کو پندرہ دن کے اندرحل نہ کیا گیا تو مزدور یونین آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،اگر ادارے کا صنعتی امن متاثر ہواتواس کی تمام ترذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر ہو گی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کا عیدالاؤنس فوری طور پر اداکرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے،تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے مزدور یونین کی ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس مرکزی یونین آفس میں منعقدہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور باڈی ممبران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدوریونین کے عہدیداران راجہ شاکر زمان کیانی،مرزاسعیداختر،صوفی محمودعلی،حاجی صابر،سید مقبول حسین شاہ،زاہد حسین بھٹی،چوہدری زاہداحمد،اظہر خان تنولی،اظہارعباسی،وارث دلیپ،قاری شیر عالم سیالوی،کلیم عباسی،راجہ رحیم نواز،واجد گجر،طارق آفریدی،اسدمحمودودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں سی بی اے کی کال پر سی ڈی اے کے ہزاروں ملازمین نے عید الاؤنس کے حصول کے لیے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر ہم تمام ملازمین کے اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد چوہدری محمد یٰسین پر مکمل اعتماد ہے و ہ ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے جو بھی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اورانتظامیہ کو ٹائم دیاجائے کہ وہ مقررہ وقت میں ملازمین کے مسائل حل کریں بصورت دیگراپنے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں جس پر ہم تمام ملازمین ان کے شانہ بشانہ ہونگے،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین نے اجلاس میں آنے والے تمام ملازمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں چیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں ملازمین کے مسائل پر باقاعدہ میٹنگ ہوئی جن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ،اپ گریڈیشن،عیدالاؤنس،لائن آف پروموشن کی سمریاں،ہاؤس بلڈنگ،موٹرسائیکل ایڈوانس،سینی ٹیشن،ہسپتال اور دیگر ڈائریکٹوریٹس کی نجکاری،کینسل شدہ سرکاری مکانوں کی بحالی،فائر بریگیڈ کے ملازمین کاڈسپیرٹی الاؤنس،رپوٹ ٹو ایچ آر ملازمین،ملنے والے الاؤنسز میں اضافہ اور نئے الاؤنسزکا اجراء و دیگر مسائل شامل تھے جس پر چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران نے مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے یقین دلایاکہ ملازمین اس ادارے کے اصل ہیروہیں اوران کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،انھوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ فی الفور ان مسائل کو حل کیا جائے جس پر ہم چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران کے شکرگزارہیں،انھوں نے مزید کہا کہ ان مسائل کو اگرپندرہ دن کے اندراندرحل نہ کیا گیا تو سی ڈی اے مزدور یونین اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے سورکنی کمیٹی کا اعلان کیا کہ یہ کمیٹی ان حالات میں فیصلے کرے گی اور ان فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے جو بھی اقدامات اٹھانے پڑے وہ اٹھائیں جائیں گے اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اگر جیلوں میں

بھی جانا پڑاتو سب سے پہلے کمیٹی کے نمائندگان اپنی قربانیاں پیش کریں گے،اس ضمن میں اگر ادارے کا صنعتی امن متاثر ہواتواس کی تمام ترذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر ہو گی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کا عیدالاؤنس فوری طور پر اداکرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید خبریں