مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی! سپہ سالار عاصم منیر کا کردار

قلم قرطاس اور تلوار ۔ تحریر شیخ اعجاز افضل۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے 5 شرائط پیش کی ہیں:

. ۔ دشمن کی جانب سے “جارحیت اور ٹارگٹ کلنگ” کا مکمل خاتمہ۔

۔ اس بات کی ٹھوس ضمانت کہ مستقبل میں ایران پر دوبارہ جنگ مسلط نہیں کی جائے گی۔

۔ جنگی نقصانات کے واضح اور یقینی ازالے (ہرجانے) کی ضمانت۔

۔ تمام محاذوں پر جنگ کا مکمل خاتمہ، بشمول خطے کے تمام مزاحمتی گروہوں کے لیے۔

۔ آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختار حاکمیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنا اور اس کی ضمانت دینا۔

کیا ان شرائط کو مان لیا جائے گا ، حالیہ اسرائیل ، امریکا اور ایران جنگ کے نتائج نہایت واضح ہو چکے ہیں ، اگر میں یہ کہوں کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک خارجہ پالیسی کی یہ کامیابی کسی سیاسی جماعت کے دور حکومت میں نہیں ملی تو یقیناً غلط نہ ہوگا ، عالمی طاقتوں کے ایوانوں میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے ، جب پوری دنیا اس جنگ کے نتیجے میں معاشی دباؤ اور خسارے کا شکار ہو چکی ہے ، عرب اور خلیجی ممالک بے چینی کا شکار ہیں کہ اپنے ممالک کا دفاع کرنے کا ٹاسک جن کو دیا تھا وہ تو اپنا بوریا بستر اٹھا کر اپنے ملک واپس جانے کا سوچ رہے ہیں ۔ بھارتی سوشل میڈیا پہلی مرتبہ اپنے وزیراعظم پر چلا رہا ہے ۔ پاکستان نے بلاشبہ اپنی بہترین خارجہ پالیسی سے بھارت کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے ۔ اور اگر فریقین پاکستان کے وزیراعظم کی ثالثی میں جنگ بندی پر راضی ہو جاتے ہیں تو یقیناً یہ ایک بڑی کامیابی ہو گی ۔ سپہ سالار حافظ عاصم منیر کا اس ثالثی میں اہم کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ پاکستان ذندہ باد

مزید خبریں