پاکستان سے حج پروازوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہو گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 468 پروازوں سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، 18اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی۔

پاکستان سے سرکاری اسکیم کے تحت 1لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔ سرکاری اسکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

سرکاری اسکیم کے تحت 51 ہزار 846 خواتین عازمین حجاز مقدس جائیں گی، حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

حج انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: سفیرِ پاکستان احمد فاروق

جدہ کے لئے 4مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا جب کہ مدینہ منورہ کے لیے پہلی حج پرواز 7مئی کو چلے گی۔

پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہو گی۔

عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 34 روز جاری رہے گا۔ حج پروازوں کے آغاز پرپہلے15روزعازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ مدینہ منورہ کیلئے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، ایئربلیو، ایئر سیال اور سعودی فضائی کمپنی حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کے 8شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد سے 129،کراچی 124 اور لاہور سے 104 پروازیں چلیں گی جب کہ کوئٹہ سے 18 ،ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پرواز روانہ ہوں گی۔ فیصل آباد سے 23 ،سکھر سے 5حج پروازیں عازمین کوسعودی عرب لے جائیں گی۔

مزید خبریں