اتوار,  22 مارچ 2026ء
سفید بال کالے کرنے کا ہزاروں سالہ قدیم نسخہ، حیرت انگیز نتائج

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عمر کے ساتھ سفید ہونے والے بال انسان کی شخصیت میں واضح تبدیلی لاتے ہیں، اکثر لوگ اس وجہ سے خود اعتمادی کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ویسے تو گوشت، دودھ یا اس سے بنی مصنوعات اور انڈوں کی زردی سے اس مشکل کا حل ممکن ہے لیکن ایک نسخہ ایسا بھی ہے جو کم و بیش ہزاروں سال آزمایا جارہا ہے جو بالوں کو ان کی سیاہ رنگت پر واپس لا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف ہربلسٹ غالب آغا نے سفید بالوں کو قدرتی طور پر کالے کرنے کیلئے جادوئی نسخہ تجویز کیا جو تقریباً 5 ہزار سال پرانا بتایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترپھلا نامی نسخے سے بالوں کی سفیدی کا آسان علاج ممکن ہے۔ ترپھلہ جڑی بوٹیوں سے بنی ایک دوا کا نام ہے جس کو کئی صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

بنیادی طور پر یہ خشک میوہ جات کا ایک مرکب ہے یہ سفوف تین اجزاء آملہ، ہڑڑ اور بہیڑہ پر مشتمل ہے، یہ نسخہ معدہ جگر اور خون کے امراض کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔

اسلام آباد: صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون پر اہم ملاقات

انہوں نے بتایا کہ یہ تینوں جڑی بوٹیاں ہم وزن میں لے کر پیس کر پاؤڈر بنا کر رکھ لیں اور روزانہ رات سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک چائے والا چمچ تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔

انشأاللہ کچھ عرصہ استعمال کے بعد آپ کے بال پھر سے کالے سیاہ ہو جائیں گے۔ معدہ کے امراض سے بھی خلاصی ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بالوں کی قبل از سفیدی کی عام ترین وجوہات میں جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کے ساتھ ساتھ جسم میں فولک ایسڈ کی بھی کمی ہوتی ہے جس کے باعث بال جوانی میں ہی سفید ہونے لگتے ہیں۔

مزید خبریں