ممبئی(روشن پاکستان نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 131 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ انعام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو دیا جائے گا۔
پاک نیوزی لینڈ میچ بارش سے متاثر، بھارت فکر مند کیوں؟
ذرائع کے مطابق 2024 میں روہت شرما کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی بورڈ نے ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
اس کے علاوہ، بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کے طور پر 2.34 ملین ڈالر بھی دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔











